مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےاہم ترین مشورہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب یہ باتوں کا نہیں عمل کا وقت ہے،یہ وقت قوم کو شکوک وشبہات میں ڈالنے کا نہیں، واضح سوچ سے فیصلے کرنے کا ہے، عمران صاحب ذاتیات کی سیاست سے اوپر اٹھنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے خطاب پر

ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو حالات کی سنگینی اورشدت کا شاید ادراک و احساس نہیں،عمران صاحب عوام سے خطاب میں حکومت کا کوئی حکمت عملی، پلان یا پروگرام بتائیں، اگر لاک ڈاؤن کرنا ہے تو اس کے لئے کیا حکمت عملی ہوگی، وہ بتائیں؟ کرفیو اور لاک ڈاؤن کافرق بتانے سے کام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا عمران صاحب مشکل وقت کے لئے خود کو اور حکومت کو تیار کریں،عمران صاحب سب کچھ قوم کے ذمے ڈال کرآپ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش نہیں ہوسکتے، عمران صاحب وزیراعظم آپ ہیں، اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں آپ سوچیں، یہ باتوں کا نہیں عمل کا وقت ہے،یہ وقت قوم کو شکوک وشبہات میں ڈالنے کا نہیں واضح سوچ سے فیصلے کرنے کا ہے، عمران صاحب ذاتیات کی سیاست سے اوپر اٹھنا ہوگا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close