کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنےکیلئے پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) کورونا وائرس کے خدشات، پنجاب حکومت کا لاہور، راولپنڈی اور ملتان میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ جبکہ مسافر بسوں کو ڈس انفیکٹڈ کیا جائے گا۔صوبے میں کورونا وائرس سے بچا کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت

کیمپ آفس میں اجلاس ہوا۔ جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو، چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور کمشنر لاہور نے شرکت کی جبکہ دیگر ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کےذریعےشریک ہوئے کورونا کے سدباب کیلئے اس موقع چیف سیکرٹری نے لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں ہسپتالوں کیلئے پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی آج سے شروع کردی جائے گی کورونا کے مریضوں کے سماجی رابطوں کا پتا لگانے کیلئے سیلولر ڈیٹا ریکارڈ سے مدد لینے جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی طبی سہولیات سے آراستہ 117 موبائل میڈیکل وینز بھی اضلاع میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close