توبہ او ر احتیاط دونوں ضروری ہیں، ممتاز عالم دین اور بین الاقومی شہرت یافتہ مفتی تقی عثمانی بھی میدان میں آگئے۔۔عوام سے بڑی اپیل کر دی

کراچی(پی این آئی)ممتاز عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس دنیا بھر میں وبائی شکل اختیار کرگیا، عوام خوفزدہ ہونے کے بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اللہ سے توبہ استغفار کریں،حکومتی ہدایت پرپابندی مناسب ہے، ساتھ میں اللہ کی طرف رجوع کرکے استغفار،توبہ اور وبا کے

دورہونیکی دعا کی جائے اور خیرات بھی کی جائے، گھروں میں بیٹھ کر لوگ روزانہ کم از کم 100بار آیتِ کریمہ کا ورد کریں، خود کو گھروں میں مخصوص کرلیں اور کھانے پینے سے پہلے سنت نبوی ﷺ کے مطابق بسم اللہ پڑھیں،کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کرگیا لہذا عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اور خوفزدہ ہونے سے گریز کریں،حکومتی ہدایت پرپابندی مناسب ہے، ساتھ میں اللہ کی طرف رجوع کرکے استغفار،توبہ اور وبا کے دورہونیکی دعا کی جائے اور خیرات بھی کی جائے۔نجی ٹی وی کےمطابق مفتی تقی عثمانی نےکرونا وائرس کےحوالےسےعوام کے نام جاری پیغام میں زوردیاکہ مستندڈاکٹرزسے علاج کروائیں اور اُن کے ہی مشوروں پر عمل کریں، خوف پھیلانے کے بجائے احتیاط کا پہلو اختیار کیا جائے،بڑے اجتماعات پر عائد ہونے والی پابندی پر عمل درآمد کریں اور شادی بھی سادگی سے کریں اور اگر نہیں کرسکتے تو پھر اسے موخر کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ مساجد میں بھی صرف فرض نماز کی حد تک لوگ جمع ہوں اور سنتیں گھر پر ہی ادا کریں،عوام وضو بھی گھر سے کر کے آئیں تاکہ اجتماع کا وقت کم سے کم ہو، ہاتھوں کو بار بار دھونے کا اہتمام کیا جائے۔مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مختلف علاج یا خبروں پرعمل نہ کریں اور ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انہیں آگے نہ پھیلائیں، اس معاملے میں طبی ماہرین کے مشوروں پر ہی عمل کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ گھروں میں بیٹھ کر لوگ روزانہ کم از کم 100بار آیتِ کریمہ کا ورد کریں، خود کو گھروں میں مخصوص کرلیں اور کھانے پینے سے پہلے سنت نبوی ﷺ کے مطابق بسم اللہ پڑھیں۔مفتی تقی عثمانی نے دعا کی کہ اللہ اہل وطن اور تمام انسانوں کو اس موذی وبا سے محفوظ رکھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close