’خدا کے واسطے کوروناوائرس کو مذاق نہ سمجھیں، یہ بہت اذیت والا وائرس ہے،احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنے گھروالوں کو بچائیں ‘

لاہور (پی این آئی) کورونا وائرس کے زیر علاج مریض نے انتہائی تکلیف کے عالم میں لوگوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے کہ وائرس کو مذاق نہ سمجھیں، یہ بہت اذیت والا وائرس ہے، آج بھی کچھ طبیعت بہتر ہے ، سوچا آپ لوگوں کوبیماری کی تکلیف سے آگاہ کردوں، خدارا ! وائرس سے بچنے کیلئے گھر میں رہیں، اپنی

فیملی اورباقی لوگوں پر رحم کریں، اگر علامات ہیں تو فوری ڈاکٹرز کے پاس جائیں۔انہوں نے ہسپتال سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ آج میری کچھ طبیعت بہتر ہے، اس لیے سوچا کے لوگوں سے بات کرلوں۔ لوگوں سے اپیل ہے کہ اس وائرس مذاق نہ سمجھیں، یہ مذاق نہیں ہے، آج میری طبیعت ہزار درجے بہتر ہے۔ یہ بہت اذیت والا وائرس ہے، کھانے پینے کے پیچھے نہ بھاگیں، اس کو مذاق نہ بنائیں۔اس کو اپنے گھروالوں، اپنی فیملی، اور اپنی قوم کے سنجیدگی سے لیں۔اپنا اور اپنے آس پاس کے لوگوں کیلئے اس وائرس سے بچیں، خداکیلئے ان سب کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی میں کورونا وائرس کی علامات ہیں تو خدا کیلئے خود کو گھر تک محدود کردیں۔اگر طبیعت خراب ہے یا کچھ علامات محسوس ہورہی ہیں تو قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں، جو بھی طبی ماہرین کی جانب سے ہدایات دی جائیں ان پر عمل کریں۔لیکن وائرس کو مذاق نہ سمجھیں، کیونکہ فیس بک، واٹس ایپ اور ہر جگہ پر لوگوں نے اس کو مذاق بنایا ہوا ہے۔آپ سب کی دعاؤں سے میں آج کچھ بہتر ہوں۔آپ سب سے التماس ہے کہ اپنی قوم اور بچوں ، فیملی کیلئے رحم کریں۔ انہوں نے انتہائی تکلیف میں لرزاتی آواز میں کہا کہ احتیاط کریں، کیونکہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، کہ ہم اپنا علاج کروا سکیں، میں خوش قسمت تھا کہ میرا علاج ہورہا ہے۔ابھی تک ہسپتال میں ہوں۔ اس ویڈیو کو شیئر کریں اور لوگوں میں آگاہی پھیلائیں کہ اس وائرس سے بچیں، اس کو مذاق نہ سمجھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close