اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرادری کے ترجمان سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے مشکل ترین حالات میں بھی وزیراعظم نے مایوسی پھیلائی،طالبان کیخلاف جنگ ہو یا کورونا کی وبا سے لڑائی؟ عمران خان نے ہمیشہ قوم کو تقسیم کیا، 18 ماہ میں لاکھوں
لوگوں کو بیروزگار کرنے والے حاکم کو اب غریب یاد آئے ہیں، روزگار بچانے کے نام پر لوگوں کو موت کے منہ میں نہیں دھکیلا جا سکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے اس مشکل ترین حالات میں بھی وزیراعظم نے مایوسی پھیلائی،طالبان کے خلاف جنگ ہو کہ کورونا کی وبا سے لڑائی عمران خان نے ہمیشہ قوم کو تقسیم کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے اس بحران میں قومی یکجہتی کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چیئرمین پی پی پی کے برعکس آج بھی منفی پیغام دیا ہے،ہمارے سامنے چین، اٹلی اور دیگر ممالک کے تجربات موجود ہیں،ہمیں ہر صورت عوام کی جانوں کا تحفظ کرنا ہے، 18 ماہ میں لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کرنے والے حاکم کو اب غریب یاد آئے ہیں؟ روزگار بچانے کے نام پر لوگوں کو موت کے منہ میں نہیں دھکیلا جا سکتا،بہانے بنانے کے بجائے وزیراعظم صاحب قومی وسائل غریبوں پر خرچ کیوں نہیں کرتے؟اگر اب بھی قومی وسائل اور خزانہ عوام پر خرچ نہیں ہوگا تو کب ہوگا؟وفاقی حکومت کے متعلق کہنے کو بہت کچھ ہے مگر قومی یکجہتی کی وجہ سے خاموش ہیں ، قوم کو مشکل حالات سے نکالنے کے بعد حکومت کی نااہلیاں سامنے لائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں