پاک افغان سرحد کو 24 گھنٹے بعد ایک بار پھر بند کردیا گیا

چمن(پی این آئی): وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھلنے والی پاک افغان سرحد کو 24 گھنٹے بعد ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔چمن میں پاک افغان سرحد کو گزشتہ روز تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولا گیا تھا جسے آج دوبارہ 14 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے

سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کا کہنا ہے کہ باب دوستی افغان ٹریڈ کے لیے صرف ایک دن کے لیے کھولا گیا تھا جسے اب بند کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری تجارت نے کہا کہ دونوں اطراف کے تاجر باب دوستی کو ابتدائی طور پر 14 روز کے لیے بند کرنے پر متفق ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے اور افغانستان میں کیس رپورٹ ہونے کے بعد حکام نے چمن میں پاک افغان بارڈر کو گزشتہ ماہ بند کیا تھا جس سے ہر قسم آمدو رفت معطل ہو گئی تھی۔تاہم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر افغانستان کے لیے تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے احکامات پر باب دوستی کو گزشتہ روز کھولا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close