کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت نے صوبے میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ آج رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن ہوگا،سندھ میں لاک ڈاوَن15دن کےلئے ہوگا،غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
نے کہاہے کہ سارے دفاتر اور عوامی مقامات مکمل طور پربند ہوں گے،لوگوں کو غیر ضروری طورپر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی،سکیورٹی اداروں کو بتا دیا ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکا جائے ،ضرورت کے تحت باہر نکلنے والے ہرشخص کے پاس شناختی کارڈ لازمی ہو۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی،لازمی سروسسز،اشیائے خورونوش کی سپلائی اور دکانیں کھلی رہیں گی ۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزرا، ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں ،چاہتاہوں یوٹیلیٹی سروسز ،پانی بجلی گیس و دیگر سہولیات بلاتعطل شہریوں کو ملتی رہیں ،انہوں نے کہاکہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں ،مجھے عوام کی صحت اورزندگی عزیز ہے ،میں عوام کی زندگی اورصحت کی خاطر ہر وہ فیصلہ کروں گا جو ضروری ہے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ گریڈ20 کے افسر کی سربراہی میں ایک ٹیم بنا رہے ہیں ،صنعت ،صحت، بلدیات و دیگر ادارے اپنی خدمات میں کسی کمی پر ٹیم سے رابطہ کریں گے ،ٹیم چیف سیکرٹری سے مشاورت کے بعد متعلقہ محکمے کا مسئلہ حل کرے گی ۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں