کورونا وائرس کا خوف ، شاہد آفریدی نے عوام کےلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی )کورونا وائرس کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مخیر حضرات سے اپیل کر دی ہے اور چاہنے والوں کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ ”کورونا وائرس کے باعث پیدا ہوانے والے

حالات کا ہم سب کو پتا ہے ، ان حالات میں سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ ہم اپنا خیال رکھیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں اور خود کو صاف ستھرا رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ دوسری اہم چیز یہ ہے کہ ہم باہر کے ملکوں کی بہت سی مثالیں دیتے ہیں ، باہر ملکوں میں درحقیقت جو چیز ہمیں اسلام نے سکھائی وہ اسے فالو کر رہے ہیں ،جب رمضان آتاہے تو وہ مسلمانوں کیلئے قیمتیں کم کر کے ریلیف دیتے ہیں ، ہم پر یہاں تھوڑے مشکل حالات آئے تو 20 فیصد امری طبقے نے مارکیٹ سے چیزیں لے کر اپنے گھروں میں جمع کر لی ہیں ، آج غریب آدمی اگر سینیٹائزر اور ماسک لینے جاتاہے تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے جسے وہ خرید نہیں پاتا کیونکہ کچھ بڑے لوگوں نے اپنے گھروں میں سب جمع کر لیاہے اور مل نہیں رہی ۔“شاہد آفریدی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ میری گزارش ہے کہ یہ وقت قوم بننے کا ہے ، میں بھی اس قوم کا بیٹاہوں اور مجھے اس ملک نے بہت عزت دی ہے اور آپ لوگوں نے بہت پیار دیاہے ، ہم یہاں پر چھوٹے چھوٹے گاؤں میں جہاں ان کا روزگار حالات کی نذر ہو گیاہے ، میں راشن تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، میں اپنی کوشش کر رہاہوں اور آپ بھی کریں ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں