(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بڑے پن کا مظاہرہ کریں اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو وزیر اعظم ہاؤس بلائیں، قومی اتفاق رائے سے احتساب کا نیا ادارہ بھی بنایا جانا چاہئے۔مسلم لیگ (ن) کےرہنماؤں خواجہ
برادران کی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اورسابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر بھی انہیں مبارک باد دینے کے لئے آئے۔خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیب اب ٹھیک کام بھی کرے تو اسے غلط ہی سمجھا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان کو چاہئے کہ کورونا وائرس پر اے پی سی بلائیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 16 ماہ تک خواجہ برداران کے ساتھ بغض اور کینہ کا مظاہرہ کیا جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نیب والوں کے رویے سے احتساب کا نظام بدنام ہو کر رہ گیا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں