سینیٹر رحمان ملک کا ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط، اہم مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنام اور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے صدر کو لکھے گئے خط میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے

پہلے پاکستان کی معیشیت کو شدید دھچکا لگا ہے، کرونا وائرس کی پھیلاو سے پاکستان کی معیشت کو لاحق خطرات کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کے نتیجے میں کرونا وائرس کسی بھی ریاست کے کنٹرول سے باہر ہوسکتی ہے، کرونا وائرس کی خدشات کو مدنظر رکھکر ایف اے ٹی ایف گرےلسٹ سے پاکستان کا نام فوری طور پرخارج کیاجائے،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)پہلے ہی کرونا وائرسی کو وبائی مرض قرار دے چکی ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے اپنے خط میں کہا کہ عالمی برادری اس مہلک کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے، تاہم معاشی پابندیاں اس جان لیوا وائرس کے پھیلا کے خلاف کوششوں میں یقینا رکاوٹ بنیں گی۔ ایف اے ٹی ایف کو ارسال کئے گئے خط میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کرونا وائرس کے نتیجے میں پاکستان میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور کئی بڑے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں روک گئیں ہیں،کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر پاکستان جلد ہی مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیطرف جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایف اے ٹی ایف کے صدر سے مطالبہ کیا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس فوری طور پر اپنا گرے لسٹ معطل کرکے کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close