کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اب مشکل فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے، مرتضیٰ وہاب

(پی این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اب مشکل فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ‘وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی

رینجرز اور آئی جی سندھ سے لوگوں کے گھروں میں رہنے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘سندھ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس عرصے میں کریانے اور میڈیکل کی دکانیں کھلی رہیں’.یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اگلے 3 دن مکمل طور پر آئسولیشن میں رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کا گھروں میں رہنا آپ اور ہم سب کے لیے ضروری ہے۔ٹاسک فورس کے اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اصل پریشانی کی بات لوکل ٹرانسمیشن کے بڑھتے کیسز ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں وبا سے متاثرہ 396 افراد سامنے آچکے ہیں۔ٹاسک فورس کے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ صوبے میں 60 افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close