(پی این آئی)حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر سرکاری دفاتر کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے انتظامی محکموں اور صوبہ بھر کے تمام تحصیل دفاتر اور ریونیو عدالتوں کو آئندہ احکامات تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سرکاری
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ محکمے آئندہ احکامات تک بند کر دیے گئے ہیں، تاہم محکمہ نظم ونسق، محکمہ داخلہ و قبائلی امور، محکمہ صحت، خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات، وزیراعلیٰ کی معائنہ ٹیم اور محکمہ اطلاعات کھلے رہیں گے۔ان محکموں کے سربراہان ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30فیصد ضروری اسٹاف کو حاضر رکھیں جبکہ دیگر اسٹاف گھر سے کام جاری رکھے، جنہیں ایمرجنسی کی صورت میں بلایا جاسکتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محکموں کے سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو افسران یا اہلکار ان کے زیرنگرانی کام کر رہے ہیں وہ اپنی جائے تعیناتی پر ہی رہیں تاکہ کسی بھی وقت حکومت ان کی خدمات سے استفادہ کرسکے اور جن افسران کو کوونا وائرس سے متعلق ٹاسک دیے گئے ہیں وہ افسران محکمہ نظم و نسق سے رابطہ کریں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں