کورونا وائرس کا خطرہ،اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ

اسلام آباد(پی این آئی): کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ میڈیکل اسٹورز، ڈسپنسریز اور کلینکس پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ اسٹورز، بیکریز، آٹا چکی، تندوروں پربھی اطلاق نہیں ہو گا جبکہ دودھ کی دکانیں، پیٹرول پمپس

اور گوشت کی دکانیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیوٹی پارلرز، حجام کی دکانیں بند رہیں گی اور دفعہ 144 کا نفاذ 15 دن کے لیے ہوگا۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس کے 10 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close