دوستی ہو تو ایسی۔۔۔۔ کورونا پرکیسے قابو پایا؟ چینی ڈاکٹرز نے پاکستان کو طریقہ بتا دیا

لاہور (پی این آئی ) چائنا سے 200 ڈاکٹر پاکستان پہنچ چکے ہیں،اور یہ وہ ڈاکٹر ہیں جنہوں نے ووہان میں کرونا وائرس کا علاج کیا جہاں سے اصل میں یہ وائرس پھیلا تھا۔اب چائنا سے کورونا وائرس ختم ہو رہا ہے اور پچھلے دو دنوں میں ووہان میں کورونا کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ماضی میں اس وجہ سے دنیا

جو کچھ ہوا،چائنا نے اس سے بہت کچھ سیکھا اور ان تجربات کی روشنی میں چائنا میں کورونا وائرس پر قابو پایا۔کئی سال قبل سپین فلو نے بھی لاکھوں جانیں نگل لی تھی۔اس وقت بھی اس پر آئسولیشن کے ذریعے ہی قابو پایا گیا تھا۔سمیع ابراہیم نے مزید کہا ہے کہ چینئ ڈاکٹروں نے پاکستان کو بتایا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کا واحد حل آئسولیشن ہے۔اسی لئے مجھے لگتا ہے کہ جو مساجد میں نمازوں کا سلسلہ جاری ہے اور کاروبار بھی کھلے ہیں اس پر ہمارے ارباب اختیار کو دیکھنا پڑے گا کہ آخر پر بھی یہی حل رہ جانا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے آئسولیشن پر جانا پڑے گا،تو بہتر ہے ابھی سے اس کو اپنا لیا جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سی پیک پر کام کرنے والے 200 چینی ورکرز پاکستان پہنچے تھے، چینی باشندے پرواز سی ریڈ 6007 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے،۔پاکستان اور چینی ڈاکٹرز کی ٹیم بھی چینی ورکرز کے ہمراہ پاکستان پہنچی ، پاکستان میں ایک ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جس میں ورکرز مختلف منصوبوں کے تحت کام کررہے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس کی وبا اٹھنے کے بعد سے چینی ورکرز کی پاکستان آمد پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔ تاہم اب چین میں کورونا وائرس کے روک تھام کے بعد سے پاکستان نے ورکرز آنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد سے 200 چینی ورکرز پاکستان پہنچے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close