کوروناوائرس سے متاثر افراد کا علاج کرنے سے انکارکرنے والے ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کردیے گئے

(پی این آئی)بلوچستان میں کورونا کاعلاج کرنے سے انکار پر ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذہے، کورونا سے بچاؤ کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں ہیں، اپوزیشن حساس

مسئلے پر سیاست سے باز رہے،عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے حکومتی کوششوں کا ساتھ دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوروناوائرس کی روک تھام کے اقدامات کے جائزہ اور انہیں مزید موثر بنانے کے لیے قائم ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر کم از کم ایک ہزار کمروں پر مشتمل آئسولیشن مراکز ہنگامی بنیادوں پر تیار کئے جائیں گے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں انتظامی سیکرٹریوں کو کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کی مانٹرنگ کے لیے ہر ڈویژن میں فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں عوام میں آگاہی مہم کو مزید موثر کرنیکی ضرورت سے اتفاق کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ طبی ماہرین کی بتائی گئی کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کراچی میں ایک 77 سالہ متاثرہ شخص انتقال کر گیا جس کے بعد ملک میں اس جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔آج پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 46 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 18 مریض پنجاب، بلوچستان میں 11، 14 سندھ کے شہر کراچی میں اور 3 اسلام آباد میں سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 495 ہوگئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ اب تک 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close