کرونا وائرس کا خدشہ، ماہر امراض سینہ ڈاکٹر جاوید اکرم نے تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو خبردار کر دیا

کراچی(پی این آئی): ماہر امراض سینہ ڈاکٹر جاوید اکرم نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس تمباکو نوشی کرنے والے افراد پر تیزی سے اثرانداز ہوتا ہے۔نجی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بزرگوں اور تمباکو نوشی کرنے والوں پر تیزی سے اثرانداز ہوتا

ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرونا خواتین کی نسبت مردوں میں تیزی سے پھیلا، کروناوائرس سے متعلق 3ڈرگس میں کام ہورہا ہے جبکہ ایک دوا پر کافی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔دوسری جانب جناح اسپتا ل کراچی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروناوائرس کے خاتمے سے متعلق ابھی کوئی دوائی نہیں، امریکا سمیت مختلف ممالک میں ویکسین کی تیاری کی جارہی ہے، 5احتیاطی تدابیر اپنانے سے وائرس سے کچھ حد تک بچا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو آن لائن ہوم ورک دیاجاسکتا ہے۔ پارکس، مالز اور جیمز میں لوگوں کو جانے سے اجتناب کرنا چاہیے، غیرضروری دوا نہیں لینی چاہیے، بیرون ملک سے آنے والوں کواس وقت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close