کرونا وائرس، مزید کتنی ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟عوام کو ایک اور بری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ملک کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی مزید 24ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے عدم پھیلائو کے لئے بند ہونے والی ٹرینوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے، بند ہونے والی ٹرینوں کا 100فیصد ریفنڈ کیا جارہا ہے، اگر یہ ہی

مسافر کسی متبادل ٹرین پر سفر کرنا چاہیں تو اسی ایڈوانس ٹکٹ سے سفر کرسکیں گے۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے جمعہ کو اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ (آج) ہفتہ سے ملک کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی مزید 24 ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں، جن مسافروں نے ایڈوانس ٹکٹ حاصل کئے ہیں وہ ریلوے کے دفاتر سے 100فیصد ریفنڈ کراسکتے ہیں، گذشتہ روز بند کی گئی 12ٹرینوں کے مسافروں کو اب تک 8کروڑ روپے کے ریفنڈ کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں کے مابین یومیہ ریلوے پر 2لاکھ مسافر سفر کررہے تھے لیکن اب ٹرینوں کی بندش سے یہ تعداد یومیہ ایک لاکھ 65ہزار تک آگئے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید مسافروں کی کمی کا امکان ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء سے قبل ریلوے کی134 ٹرینیں چل رہیں تھیں لیکن اب تک 34ٹرینیں بند ہونے کے بعد ٹریک پر 100ٹرینیں چلتی رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس بکنگ کرانے والے مسافروں کومتبادل ٹرینوں پر سفر کی اجازت دیدی گئی ہے ،ٹکٹ کے اوپر درج کلاس کے مطابق مسافراسی روٹ کی دوسری ٹرین پر سفر کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کے اندر باہر ،ریلوے سٹیشن پرصفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں ،پاکستان ریلوے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کلیدی کردار جاری رکھے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں