اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے، عمران خان جا رہے ہیں, ملک میں قومی حکومت بنانے کیلئے اپوزیشن نے بڑا اقدام اٹھا لیا

لاہور (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بات طے ہوگئی،عمران خان جا رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لیڈرز دعویٰ کررہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات طے ہوگئی ہے کہ کچھ عرصے کیلئے قومی حکومت بنائی جائے، وہ معیشت کو ٹھیک کرے، انتخابی اصلاحات کرے اور پھرنئے

الیکشن کروادیے جائیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بے یقینی کی فضاء ہے، لڑائی ایک پارٹی یا ایک صوبے میں نہیں ہورہی، بلکہ ہر جگہ ہو رہی ہے۔ان سکیورٹی یاعدم تحفظ کا احساس ہوتا ہے کہ پتا نہیں اب کیا ہونا ہے؟عدم تحفظ کی نفسیات یہ ہوتی ہے کہ ایک دوسرے سے جُڑ جاؤ، گروپ بناؤ۔ن لیگ میں بھی کوئی کم تباہی نہیں آئی ہے، ایاز صادق، رانا تنویر اور خواجہ آصف براہ راست اوپر والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں،پارٹی کے ارکان کی بڑی تعداد ناراض ہے، وہ کہتے ہیں مریم نواز میدان میں نہیں آئی تو کیا ہوگا؟ نوازشریف کو تاریکی میں رکھا گیا ہے، شہبازشریف بھی لندن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بڑی ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لیڈرز دعویٰ کررہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات طے ہوگئی ہے، عمران خان صاحب جا رہے ہیں۔ درمیان میں مسئلہ یہ بنا ہوا ہے کہ کچھ عرصے کیلئے قومی حکومت بنائی جائے، وہ معیشت کو ٹھیک کرے، انتخابی اصلاحات کرے اور پھرنئے الیکشن کروادیے جائیں۔ اسی طرح یہ بھی مسئلہ اٹکا ہوا ہے کہ قومی حکومت میں پی ٹی آئی کے لوگ شامل کرلیے جائیں۔ قومی حکومت بنانے کیلئے ایسا نہیں ہوتا پھر کرپٹ لوگوں کو کیا ہوگا؟ کرپشن اتنا بڑامسئلہ نہیں تھا جتنا بھارت کے ساتھ سابق حکمرانوں کا مسئلہ تھا۔میرے پاس ثبوت ہیں کہ ان کے گھروں میں انڈین آکر رہتے تھے۔ حکومت میں کچھ لوگ وزارتیں بدلنے پر ناراض ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close