منگل تک بارشوں کا سلسلہ ، کن کن شہروں میں جم کر بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں مزیدبارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔جمعہ اور ہفتہ کے روزچند مقامات شمالی بلوچستان (کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ ، پشین ، موسیٰ خیل) ، خیبر پختونخواہ (چترال ، دیر ، سوات ، کوہستان ، مردان ، پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ،

وزیرستان ، مہمند اور باجوڑ) ، بالائی پنجاب ( راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، اور خوشاب) بارشیں اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی ۔اتوار سے منگل کے دوران بارش – اکثر مقامات اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔اتوار اور پیر کو بلوچستان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، کراچی اور حیدر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں