جہلم،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کرونا کے تین مشتبہ مریض داخل

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں کرونا وائرس کےشبے میں تین مریض داخل کیے گئے ہیں جن کے ٹیسٹ لیکر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں، فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اے ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی نے بتایا کہ دینہ سے تعلق رکھنے والے

88سالہ فاطمہ بی بی زوجہ حاجی اختر اور سنگر خان ولد رنگ خان عمر نوے سال جو 5 مارچ کویو کے سے پاکستان آئے ہیں جبکہ انگلینڈ پلٹ عبدالعزیز عمر 62سال کو گلے کی خراش اور معمولی بخار کی کیفیت تھی جن کو ہسپتال میں داخل کرکے ان کے ٹیسٹ لیکر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ رپورٹ آنے پر واضح ہوگا کہ آیا انہیں معمولی گلے کی اور بخار کی علامت ہے اگر ٹیسٹ منفی آئے تو ان کامعمول کا علاج کرکے انہیں گھر بھجوا دیاجائیگا۔ہسپتال انتظامیہ نے ٹی بی چیسٹ وارڈ کو کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے آئیسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیاہے۔جس کی نگرانی ڈاکٹر حفیظ الرحمان کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں