میرا ائیرپورٹ پر کورونا وائرس مثبت ٹیسٹ آیا تھا لیکن میں ائیرپورٹ حکام کو 6 ہزار رشوت دے کر باہر نکل آیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کورونا وائرس سے اس وقت تک بچا رہا جب کئی ممالک میں اس کے سینکڑوں کیسز رپورٹ ہو چکے تھے،پاکستان میں ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے مریضوں کی تعداد 458 ہو چکی ہے،یہاں پر حکومتی اقدامات پر کئی سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ جب کورونا

وائرس کو روکنے اور قابو پانے کے اقدمات بھی معلوم تھے۔ایسے میں سپین سے آئے ہوئے گجرات کے علاقہ شادیوال کے رہائشی کورونا وائرس کے مریض بشارت نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میرا ائیرپورٹ پر ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا لیکن میں ائیرپورٹ حکام کو 6 ہزار رشوت دے کر باہر نکل آیا۔میں دو تین دن گھر رہا اور لوگوں سے ملتا جلتا رہا۔بتایا گیا ہے کہ بشارت کے صاحبزادے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کی180 ممالک میں پھیل گیا ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار50 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 2لاکھ45 ہزار 6 سو 51 ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے 3 ہزار4 سو 5 افراد ہلاک ہوئی ہیں جبکہ 41 ہزار 35 افراد متاثر ہیں، اٹلی میںکورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دنیا میں کمی واقع ہو رہی ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 2 سو48 ہو گئی ہے۔ ایران میں عالمی وبائی سے 12 سو 84 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ امریکا میں کورونا سے 2 سو18 افراد ہلاک اور 14ہزار3 سو21 افراد متاثر ہیں۔کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کی 56 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔لاس اینجلس میں شاپنگ مراکز، انڈور مالز، غیر ضروری ریٹیل تجارتی سینٹر بند کر دیئے گئے ہیں۔ ارجنٹائن لاک ڈاؤن کرنے والا جنوبی امریکا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔جب کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے تین اموات ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close