کورونا وائرس کا خدشہ: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں شہریوں نے حکومتی پابندی کی دھجیاں اُڑادیں، ہفتہ وار میلے کا انعقاد

پشاور(پی این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے لیکن خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں شہریوں نے پابندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہفتہ وار میلے کا انعقاد کیا۔کرک کے علاقے احمد آباد میں لگائے گئے میلے میں سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے تاہم

اطلاع ملنے پر اسٹسنٹ کمشنر اور ٹی ایم او پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق میلے میں شامل افراد کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اورہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ شہریوں نے پولیس پرپتھراؤ کیا جس کے باعث کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ علاقے کو خالی کرانے کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 افراد کا تعلق خیبرپختونخوا اور ایک کا سندھ سے ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 451 کیسز سامنے آئے ہیں جن کی بڑی تعداد سندھ میں ہے جہاں کل کیسز 238 ہوگئے ہیں۔ سندھ میں سب زیادہ سکھر میں ہیں جہاں تفتان سے پہنچنے والے زائرین میں سے اب تک 151 کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔پنجاب میں 80، بلوچستان میں 81، خیبرپختونخوا میں 23، گلگت میں 21، اسلام آباد میں 7 اور آزاد کشمیر میں ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close