کورونا وائرس ،پنجاب میں مزید16 کیسز کی تصدیق، کل تعداد96 ہو گئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید16 کیسز سامنے آگئے،پنجاب میں96 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیاگیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

کہاہے کہ پنجاب میں اب تک 96مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تمام کنفرم مریضوں کی ٹریول ہسٹری ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کااعلان کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکسپوسنٹر لاہور میں 900 بستروں پر مشتمل فیلڈہسپتال بنانے کی منظوری دی،وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کردیا، 8 ہوٹلوں میں880 بیڈز کی نشاندہی ضرورت پڑے پر استعمال کیا جا سکے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اشیاءخوروونوش کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے، نجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس متاثرین کےلئے خصوصی فلورمختص کئے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close