اسلام آباد(پی این آئی)عدالت نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ایک افسر مقرر کریں جو ضمانتی مچلکوں کے معاملات دیکھے ،جوقیدی مچلکے جمع نہ کراسکیں تو حکومت ان قیدیوں کے مچلکے خود دے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں معمولی جرائم میں گرفتار قیدیوں کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت
ہوئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل سے معمولی سزا کے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ قیدیوں سے متعلق پالیسی کیا ہے نیشنل کمانڈ کمیٹی نے کیا فیصلہ کیا؟،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اجلاس ہوا تھا، یہ معلوم ہوا کہ کسی قیدی کو تاحال کورونا وائرس نہیں ہوا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب غیر ضروری حراست میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے بھی بوجھ بڑھتا ہے،بہت سے کیسز ایسے آئے ہیں جن کے ملزمان کو جیل تک نہیں پہنچایا جانا چاہیے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ جیلیں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی ہیں، خدانخواستہ کسی جیل میں کورونا پھیل گیا تو وہ اس کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل نے کہاکہ جو قیدی جیل سے رہا ہوتے ہیں ان کی سکریننگ کی جانی چاہیے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ جن قیدیوں کی سزا کم رہ گئی ہے ان کو بھی رہا کیا جا سکتا ہے،اگر کوئی مریض قیدی ہے تو صوبائی حکومت اس کی سزا معطل کر کے رہا کر دے۔عدالت نے 7 سال سے کم سزاوالے معمولی جرائم میں گرفتار قیدیوں کورہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ایک افسر مقرر کریں جو ضمانتی مچلکوں کے معاملات دیکھے ،جوقیدی مچلکے جمع نہ کراسکیں تو حکومت ان قیدیوں کے مچلکے خود دے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں