دوستی ہو تو ایسی، کرونا وائرس کو شکست دینے والے چینی ڈاکٹرز نے پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا، خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں چینی ڈاکٹرزویڈیو کانفرنس پرتجربات شیئرکریں گے،چینی ڈاکٹرز،پاکستانی ڈاکٹرز کو ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کورونا سے نمٹنے کا حل بتائیں گے،صدر مملکت کے دورہ چین میں کافی چیزوں کا تبادلہ کیا ہے۔ انہوں نے

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے طب کے شعبے میں چین کے ساتھ کافی چیزوں کا تبادلہ کیا ہے۔چین نے جس طرح اس وباء کو روکا اس کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے۔چین میں جو وبائی امراض کے طبی ماہرین ہیں، اگلے ہفتے میں ان کی پاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی جائے گی، چینی سفیر اس حوالے سے سہولتکاری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 194ممالک میں174ممالک میں کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، دنیا میں 2لاکھ 20 ہزار کنفرم کیسز ہیں۔پاکستان میں ابھی 326 کیسزمصدقہ ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹ پر ڈیش بورڈ بنارہے ہیں۔ وہاں ہر شخص کورونا مریضوں کی مصدقہ تعداد دیکھ سکے گا۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں جو تبدیلی آئی وہ نہایت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ 2 لوگوں کی کورونا کے باعث اموات ہوئیں۔اگر ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور سنجیدگی دکھائیں تو ہم اس پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہر سطح پر اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت نے اپنی ذمہ داری میں کوئی کوتاہی نہیں برتی، وزیراعظم عمران خان صورتحال نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ ساری چیزوں کو مانیٹر بھی کررہے ہیں،وزیراعظم نے کل خود جاکر زائرین کے مسائل سنے۔ صوبائی حکومتیں وفاق کے تعاون سے مل کر تمام چیلنجز سے نمٹ رہی ہیں۔ وزیراعظم نے قوم کو خطاب میں پیغام دیا کہ ہم نے کورونا سے مل کر لڑنا ہے۔ وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں چینی ڈاکٹرزویڈیو کانفرنس پرتجربات شیئرکریں گے،چینی ڈاکٹرز،پاکستانی ڈاکٹرز کو ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کورونا سے نمٹنے کا حل بتائیں گے،صدر مملکت کے دورہ چین میں کافی چیزوں کا تبادلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close