کرونا وائرس اب تک کتنے پاکستانیوںکی جان لے چکا ہے؟ مصدقہ اطلاعات کے بعد اعدادو شمار جاری

لاہور(پی این آئی)ملک بھر میں اب تک 326افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔کرونا وائرس نے اب تک 3پاکستانیوں کی جان لے لی ہے ۔کرونا وائرس سے پہلا پاکستانی اٹلی کے شہر میلان میں ہلاک ہوا تھا جس کی عمر61سال تھی۔18مارچ کو پاکستان

میں کرونا وائرس سے متاثرہ دو افراد ہلاک ہوئے جن کا تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا ۔مردان سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ شخص کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہوا جو حال ہی میں سعودی عرب سے عمرہ کر کے واپس لوٹا تھا ۔تھوڑ دیر بعد ہنگو سے تعلق رکھنے والا 36سالہ شخص بھی کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گیا تھا جو دبئی سے واپس آیا تھا اور اس کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close