ڈی جی خان (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان ڈی جی خان میں قرنطینہ سنٹر کا دورہ کرنے پہنچے تو لوگوں نے انہیں دیکھتے ہی قرنطینہ سنٹر میں موجود لوگوں کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہنا شروع کردیا۔عمران خان نے وہاں موجود کچھ لوگوں سے بات چیت کی اور ان سے انتظامات کے بارے میں پوچھا جس پر وہاں
موجود ایک خاتون نے کہا’بہت اچھا تعاون ہو رہاہے ، اے سی صاحب بہت خیال رکھ رہے ہیں ۔ہم خوش ہیں ، عملہ ہمارے ساتھ محبت سے پیش آ رہاہے ، ہمیں ٹائم سے کھانااورصاف بستر مل رہاہے ۔انہوں نے کہاادویات بھی دی جارہی ہیں۔یہان موجود لوگ ہم سے پیارمحبت سے پیش آرہے ہیں۔خاتون نے ہمارے وزیر اعظم زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی خان میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ کی ہے۔ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نورخان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوئے جبکہ ڈاکٹر ظفرمرزا،شہبازگل اورچیئرمین این ڈی ایم اے بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاتھا کہ کورونا وائرس سے گھبرانا نہیں ہے، بطور قوم مقابلہ کرکے یہ جنگ جیتیں گے۔یاد رہے اس وقت تک ملک بھر میں مریضوں کی کل تعداد307 بتائی گئی ہے جن میں سے دو افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 208 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب33، بلوچستان23 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے19کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی جانب سے بتائے گئے اعداوشمار کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں دوسو آٹھ افراد میںکورونا کیسزکی تصدیق کر دی گئی ہے۔صرف کراچی سے چھپن مریضوں میں کوروناکی تشخیص ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں