کرونا وائرس کیخلاف لڑائی مل کر لڑنے کا فیصلہ، مسلم لیگ (ن)نے حکومت کوبڑی یقین دہانی کرواد ی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے اس لے مل کر لڑنا ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کورونا کے حوالے سے حکومتی

اقدامات پر مسلسل تنقید کی جارہی تھی اور یہ بھی کہا جارہا تھا کہ ان حالات میں صرف شہباز شریف ہی پنجاب کو سنبھال سکتے ہیں تاہم اب مسلم لیگ نے سئنئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں حکومت کے ساتھ ہیں۔اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وقت آئے گاتو ہم الیکشن لڑیں گے،ا س وقت سب نے پاکستانی بننا ہے، ہمارا وزیراعظم عمران خان ہے ، پاکستان اس بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے اور اس کے لیے وفاقی حکومت اپنی سوچ میں تھوڑی سی تبدیلی لائے۔سوائے کورونا کے، کسی پر الزام نہیں لگائیں گے۔ اگر ہمیں اگلے 15 دن گھروں میں رہنا پڑا تو ہم ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو کھانا پہنچائیں گے۔جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اللہ جب امتحان لیتا ہے تو اسے برداشت کرنے کی ہمت بھی دیتا ہے،ہم نے اس مشکل وقت میں ایس او پیز کو فالو کرنا ہے، اللہ تعالی اتنا بوجھ ڈالتا ہے جتنا ہم برداشت کر سکتے ہیں،یہ بیماری فلو سے 10گنا زیادہ خطرناک ہے،وفاق سے گزارش ہے کہ سارے صوبوں کی مدد کرے،حکومت کا سارا زور آئسولیشن پر ہونا چاہیے،سمجھتا ہوں وزیراعظم اور قوم اس مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں کسی پر الزام نہیں لگائیں گے سوائے کورونا کے،ہمارا وزیراعظم عمران خان ہے اس پر کوئی تنقید نہیں کروں گا. ملک میں چند ہی گھنٹوں میں مریضوں کی تعداد 326 سے بڑھ کر 448 ہوگئی ہے۔کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سندھ اور بلوچستان میں ہوا ہے۔ سندھ میں 245 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ بلوچتسان میں تعداد ایک دم بڑھ کر 76ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے لانچ کی گئی ویبسائٹ کیمطابق پنجاب میں کورونا کے 78مریض موجود ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں مریضوں کی تعداد 23 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close