نرمی ختم ، ایران سےبغیر سکریننگ پاکستان داخل ہونے والے درجنوں افراد کو پکڑ کر کہا ں لے جایا گیا؟اہم خبر آگئی

تربت (پی این آئی) ایران سے غیرقانونی طور پرسرحد عبورکرنے والے83 افراد کو پکڑ لیا گیا، تمام افراد کو تربت کے قرنطینہ میں داخل کردیا گیا، یہ تمام افراد سرحدی علاقے مند سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک ایران سرحد انتظامیہ نے ایران سے سرحد عبورکرنے والے افراد کو پکڑ لیا،

غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے افراد کو تربت کے قرنطینہ میں داخل کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایران سے غیرقانونی طور پر83 پاکستانی تربت کے سرحدی علاقے مند سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ جہاں پر سکیورٹی فورسز نے ان کو پکڑ لیا اور کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تربت کے قرنطینہ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے انتہائی ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں سب سے زیادہ چین، اور ایران کورونا وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد کا تعلق ایسے لوگوں سے ہے جو زائرین کی صورت ایران سے پاکستان واپس آئے ہیں۔ تاہم حکومتی اقدامات سے اس وائرس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 326 ہوگئی ہے۔ جن میں 2 افراد کا انتقال ہوا اور 5 صحت یاب ہوگئے ہیں۔حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سرحدوں کو سیل کردیا ہے۔ جبکہ ایئرپورٹس کیلئے بھی نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر مملکت نے طب کے شعبے میں چین کے ساتھ کافی چیزوں کا تبادلہ کیا ہے۔ چین نے جس طرح اس وباء کو روکا اس کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے۔چین میں جو وبائی امراض کے طبی ماہرین ہیں، اگلے ہفتے میں ان کی پاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی جائے گی، چینی سفیر اس حوالے سے سہولتکاری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 194ممالک میں174 ممالک میں کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، دنیا میں 2 لاکھ 20 ہزار کنفرم کیسز ہیں۔ پاکستان میں ابھی 326 کیسز مصدقہ ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹ پر ڈیش بورڈ بنارہے ہیں۔ وہاں ہر شخص کورونا مریضوں کی مصدقہ تعداد دیکھ سکے گا۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں جو تبدیلی آئی وہ نہایت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ 2 لوگوں کی کورونا کے باعث اموات ہوئیں۔اگر ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور سنجیدگی دکھائیں تو ہم اس پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہر سطح پر اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close