کراچی (نیوزڈیسک) سندھ میں کورونا وائرس کا تیسرا مریض صحتیاب ہوگیا ہے۔ سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ کے آئسلویشن وارڈ میں زیرِعلاج مریض کا صحتیاب ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ مریض سندھ کے ایک آئسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج تھا جو
کہ اب صحتیاب ہوگیا ہے اور اسکا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا ہے۔اس سے قبل سندھ میں 2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی ایک مریض صحتیاب ہوکر گھر چلا گیا ہے۔ آج صبح پمز اسپتال میں زیر علاج کورورونا کا رمیض صحت یاب ہو گیا ہے جسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا سے صحت یاب ہونے والے شخص کی عمر 61 سال ہے جب کہ تعلق سکردو سے ہے۔61 سالہ شخص 23 فروری کو پاکستان پہنچا تھا،25 فروری کو اسپتال گیا،26 فروری کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔گذشتہ دو ہفتے میں مریض کے 4 ٹیسٹ کیے گئے،پہلا ٹیست منفی آیا، دوسرا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ بعد میں آنے والے دیگر دو ٹیسٹ بھی منفی آئے۔بتایا گیا ہے کہ مریض 2ہفتے سعودی عرب میں اور بعدازاں عراق اور ایران میں رہ کر پاکستان پہنچا تھا۔قبل ازیں سندھ میں کورونا وائرس کا ایک مریض صحتیاب ہوا تھا۔صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور ایک 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے بھی تصدیق کی تھی کہ کورونا وائرس کا پہلا مریض یحییٰ جعفری صحت یاب ہوگیا ۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق یحییٰ جعفری میں 10 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اس کے 3 بار کورونا وائرس کی تصدیق کے ٹیسٹ ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں یحییٰ جعفری میں بیماری کی کوئی علامات نہیں آئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں