تازہ ترین

کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلا م آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے تمام معاملات کی خود نگرانی کررہا ہوں،عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔کورونا سے ڈرنے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔وہ پارٹی رہنما بابر اعوان سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ان کا مزید کہنا

تھاکہ قوم متحدہو کر کورونا کو شکست دے گی۔انشااللہ پاکستان کورونا کے خلاف جنگ جیتے گا، کورونا کیخلاف چین کی کوششیںقابل ستائش ہیں، کورونا کنٹرول کیلئے چین کا تعاون بھلا نہیں سکتے۔ وائرس کے حوالے سے عالمی اداروں کو اعتماد میں لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بات کی اورانسداد کورونا کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پربابراعوان نے کہا کورونا کنٹرول کے حوالے سے وزیراعظم کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے بابر اعوان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاماں جیسے عظیم رشتے کو کھونے کا مجھے اندازہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں