ایک گھنٹے میں کرونا وائرس کی نشاندہی ممکن۔۔پاکستان نے سستی اور جدید ٹیسٹ کٹ تیار کرکے پوری دنیا میں دھوم مچا دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان نے سستی کورونا ٹیسٹ کٹ تیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تیار کردہ کورونا ٹیسٹ کٹ دو ہفتوں میں دستیاب ہو گی اور اس کی مدد سے ایک گھنٹے میں نتائج سامنے آجائیں گے۔حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا کی ٹیسٹ کٹس مارکیٹ میں سستی قیمت پر دستیاب ہو گی۔یہ خود

انحصاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔پاکستانی کٹ سے ایک گھنٹے میں ٹیسٹ کے نتائج معلوم ہوسکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی دوران پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کی ویکسین کا ماڈل تیار کیا ہے۔جامعہ پنجاب کے طالب علم حافظ مزمل نے کورونا وائرس کے چار اہم پروٹین تحقیق کی ہے جس کے بعد اس کا تحقیقی مقالہ بین الاقوامی جریدے میں بھی شامل کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حافظ مزمل نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ وہ پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں اسسٹنٹ رجسٹرار بھرتی ہوا ہے۔ مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ بطور فرانزک سائنسدان بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ان کا بتانا تھا کہ کم وقت میں کسی بھی بیماری کی ویکسین تیار کرنے کے لئے کمپیوٹیشنل ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔حافظ مزمل نے بتایا ہے کہ اس نے بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ویکسین کا ماڈل تیار کیا ہے جس کی مدد سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کی جا سکتی ہے۔ جب کہ دوسری جانب حکومت بھی بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جو چین سمیت 3 بڑے ممالک سے درآمد کیے جائیں گے۔ٹیسٹ کٹس،وینٹی لیٹرز، تھرمل اسکینرز اور دیگر آلات درآمد کا آرڈر بھی دےد یا گیا،ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس ،ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرز اور اسکینرز باہر سے منگوائے جا رہے ہیں۔2 روز میں میں سے 25 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close