سینی ٹائیزر کے زیادہ استعمال نقصان دہ ،ماہرین امراض جلد نے خبردار کر دیا

لاہور (پی این آئی) سینٹی ٹائیزر کے زیادہ استعامل کے نقصانات سامنے آ گئے،ماہرین امراض جلد نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سینٹی ٹائیزر کا زیادہ استعمال جلدی امراض اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جہاں ماہرین عوام کو پانی اور صابن سے بار بار ہاتھ دھونے کے ساتھ

سینٹی ٹائیزر کا استعمال کرنے کی تلقین کر رہے ہیں وہیں ماہرین امراض جلد نے شہروں کو آگاہ کیا ہے کہ سینٹی ٹائیزر کے زیادہ استعمال سے جلدی خارش کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق سینٹی ٹائیزر کے مستقل استعمال سے سانس کی بیماری بھی ہو جاتی ہے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ہاتھ اور منہ دھونے کے لیے صابن اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے۔سینٹی ٹائیزر کا استعمال پانی اور صابن نہ ہونے کی صورت میں کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کی مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کے بچاؤکیلئے استعمال ہونے والے ماسک سینیٹائزر کے غیرقانونی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے بھی سرجیکل ماسک کی قیمتیں مقرر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ماسک اور سینی ٹائزر کی قیمتیں مقرر کرنے اور ان کی فوری فراہمی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ دفعہ 144 لگا دی ،ماسک پھر بھی نہیں مل رہے،دفعہ 144کامقصد لوگوں کوبند کرنا اور قیدی بنانا نہیں ہونا چاہئے،عدالت نے استفسارکیاکہ ذخیرہ اندوزوں اورمہنگے ماسک فروخت کرنیوالوں کے خلاف کیاکارروائی کی گئی،مارکیٹ سے تو ہینڈ سینی ٹائزر بھی غائب ہوچکے ہیں،سرکاری وکیل نے بتایا کہ راولپنڈی میں چھاپہ مارکرچار چائینز پکڑے ہیں جو لاکھوں روپے کے ماسک کی ذخیرہ اندوزی کررہے تھے،زیادہ تر ماسک بیرون ملک سے آتا تھا،ملک میں ماسک کی پیداوار یومیہ 75 ہزارہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ پکڑے گئے ماسک ہسپتالوں کو فراہم کئے جائیں تاکہ ڈاکٹروں کو آسانی ہو۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں