صدرِ مملکت عارف علوی اورشاہ محمود قریشی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق صدرِ مملکت اور وزیرِ خارجہ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ہیں۔ رپورت کے مطابق دورہ چین پر جانے والا کوئی بھی فرد کورونا سے متاثر نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ دورہ چین سے واپسی پر پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا تھا وہ بھی اپنا کرونا وائرس ٹیسٹ کروائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ماہرین نے 5 دن بعد ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے، اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں خود کو آئسولیشن میں رکھوں گا اور اپنے ٹیسٹ کرواوں گا۔اور اب انکا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ چین سے واپسی کے بعد 5 دن قرنطینہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا اور ان کے ساتھ چین جانے والے وفد میں شامل افراد دیگر افراد نےبھی اسی پروٹوکول پر عمل کیا اور اب تمام رپورٹس سامنے آگئی ہیں جن کے مطابق وفد کے کسی شخص کو وائرس نے متاثر نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ مہلک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد پورے پاکستان میں اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی تک پاکستان میں 245ا فراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور حکومت کی جانب سے اسے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین جانے کا مقصد مشکل وقت میں اپنے دوست ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا، اس مشکل صورت حال میں ہمارے صدر کا دورہ چین دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے چین جانے سے پہلے اپنا ٹیسٹ کرایا تھا اور میں نے ذاتی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ خود کو 5 روز کے لیے آئسولیشن میں رکھوں گا اور 5 روز بعد پھر ایک ٹیسٹ کراؤں گا جس کے نتائج سامنے آنے کے بعد میڈیا سے بات کروں گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کا مرکز ووہان کو سمجھا جا رہا تھا تاہم وہاں کل صرف ایک کیس رپورٹ ہوا جو بہت ہی حیران کن بات ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں