بڑی خبر، چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کو بند کرنے کی دھمکی دیدی، وجہ کیا نکلی؟ اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگو ا دیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی تعیناتی کے سپریم ورٹ میں زیر سماعت مقدمہ میں ریمارکس دیئے ہیں کہ پی آئی اے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے کیا اس کو بند کردیں ،پی آئی اے کے بارے میں کوئی ایک چیز بتائیں جو اچھی

ہو، کراچی ایئرپورٹ پر خستہ اور خراب حالات میں جہاز کھڑے ہوئے ہیں،اگر خدا نخواستہ حادثہ ہو گیا تو لوگوں کا کیا ھوگا،ایئر پورٹ کی طرف گند نظر آتا ہے، ھر خراب چیز ایئر پورٹ پر نظر آتی ہے ،پی آئی اے، اے ایس ایف اور کسٹم والے لوگوں کو سہولیت فراھم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،پی آئی اے میں کوئی پروفیشنلزم نظر نہیں آتا،ھم بھی ایک ادارہ ہیں، لوگوں کے مسائل حل کرنا ھمارا کام ہے،پی آئی اے کو کس طرح چلانا ہے ھمیں پتہ ہے ،پی آئی اے کے علاوہ بھی کمپنیاں اچھ کام کررہی ہیں ،اگر کوئی بھی ادارہ یونین کے ھاتھوں میں دینگے تو وہ ادارہ بند ہی ہوجائیگا،اس سب کاپھر کون زمہ دار ہوگا،سابق وزیر اعظم لندن گئے تو پی آئی اے کا جہاز وہاں کھڑا رہا،انہیں کس نے ایسا کرنے کی اجازت دی،لندن میں طیارہ کس کے خرچ پر کھڑا رہا،جس نے گلگت گھومنا ہووہ خاندان کے ساتھ جہاز لے کر چلا جاتا ہے،جس نے کہیں اور جانا ہو وہ جہاز کا رخ بدلوادیتا ہے،یہ جو کرونا وائرس ایئرپورٹ سے بیرون ملک سے آیا یہ پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ،اس وقت ہر جگہ ملک میں کرونا کی بات ہو رہی ہے ،اگر سیکیورٹی کا یہ حال رہا تو کون سی بیماریاں ملک میں آجائیں گی، ہم تو عدالتی کام کے لئے یہاں موجود ہیں،حکومت نے کرونا کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا، اور ہمیں کہہ دیا کہ عدالتی کام روک دیں۔معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت اٹارنی جنرل آف پاکستان نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ9 سالوں میں پی آئی اے کے 12سربراہ تبدیل ہو چکے ہیں، پی آئی اے تو ھماراادارہ ہے اس کیساتھ نازیبا سلوک کیا گیا،آج بھی سڑک پر کوئی کسی سے پوچھے تو لوگ اللہ کا شکر کیالفاظ ادا کرتے ہیں،پی آئی اے کے ملازمین نے ایک سابقہ سربراہ کو واش روم میں بند کردیا،اگر گھر کا ملازم ایک گلاس پانی دیر سے پہنچاتا ہے تو اس کو نکال دیتے ہیں،سٹیل مل کی حالات ھمارے سامنے ہیں۔جس کی حالت خراب ہے،پی ائی اے ایک قومی ادارہ ہے،پورے پاکستان کو اس پر فخر ہے،بد قسمتی سے کچھ لوگوں کی خراب ہونے سے ادارہ خراب ہو گیا ہے،ادارے میں ایسے ملازمین بھی ہیں جو ایمانداری سے کام کررہے ہیں،ایک خاتون جیکولین کینیڈی نے پی آئی اے سے سفر کیا تو ایئر لائین کی تعریف کیایئر مارشل ارشدملک اچھے اور قابل انسان ہیں،ایئر مارشل ارشد ملک کو بطور سی ای او کام کی اجازت دی جائے تو وہ تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے،عدالت جب کہے ارشد ملک اسی وقت چلے جائیں گےکراچی میں غیر قانونی تعمیرات عدالت کے حکم سے مکمل طور پر رک گئی ہیں،پی آئی اے میں اس طرح عدالتی حکم سے بہتری آئے گی۔ایک موقع پر

جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ ھمیں ادارے کا مستقل تین سال کے لئے سربراہ چاھیئے۔ کو ادارے کو بہتر کر سکے ،اس ادارے میں ایک حکومت اپنے بندے بھرتی کرتی ہے اور دوسری اکر نکال دیتی ہے ،نکالے جانے والے بعد میں ترقی اور رقوم کا دعوی کرتے ہیں،ان کوپھر تیسری حکومت لاکھوں روپے دے دیتی ہے،ھم جانتے ہیں بہت ساری لابیز ادارے کے خلاف کام کررہی ہیں،پی آئی اے کے اندر بھی لابیز ہیں جو اس کو چلنے نہیں دیتیں،وہ اقدامات اٹھائیں جو سیاسی حکومتیں نہیں لیتیں،اگر اقدامات لئے جاتے تو ایئر لائین کا یہ حال نہ ہوتا۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر اٹارنی جنرل کی یقین دہانیپر سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کو فرائض جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پی آئی اے کی سی بی اے یونین کے عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے پی آئی اے مینجمنٹ اور سی بی اے یونین سے ایک ماہ میں مستقبل کا بزنس پلان طلب کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close