کرونا وائرس کا خطرہ ، خواتین کو بھی مہنگا پڑ گیا تمام بیوٹی پارلرز بھی بند۔۔۔پابندی لگا دی گئی

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں، شادی ہالزاور دیگر پابندیوں کے بعد گھروں اور نجی مقامات پر تقاریب پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔جبکہ صوبہ بھرمیں بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں کرفیو لگانے کی

افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اشیائے ضروریہ کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متعلق ٹاسک فورس کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جبکہ کچھ دنوں میں مزید ٹیلی فون لائن قائم کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں راشن اور ادویات کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، باقی تمام دکانیں صبح 10 سے شام 7 تک کھلی رہیں گی۔تمام ریسٹورینٹ 5 اپریل تک بند رہیں گے، ڈیلوری اور گھر پر لے جانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔حجام اور بیوٹی پارلرز 15 دن کے لیے بند رہیں گے۔گھروں اور کمپاو¿نڈز میں ہونے والی تمام نجی تقاریب ممنوع ہوں گی۔سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہ پہر 4 تک کھلیں رہیں گے، جمعہ کو یہ دفاتر 12 بجے بند ہوں گے۔سرکاری اجلاس میں 5 افراد سے زائد کی شرکت منع ہوگی۔تمام سیاحتی مقامات کو خالی کروالیا جائے گا جبکہ تمام وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی کے دفاتر بند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں