کورونا وائرس کا خطرہ،پنجاب بھر کے ہوٹل اور شاپنگ مال بند کر نے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب بھر کے بڑے ہوٹل اور شاپنگ مالز کو رات 10 بجے بندکر نے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ شہریوں کی نقل و حرکت کو کم سے کم کر دیا جائے کیونکہ اس سے وائرس کے پھیلنے کے خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کی نقل و حرکت کو ایک دم سے روکا نہیں جا سکتا، مرحلہ وار اس سلسلے میں کوشش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں 2 لاکھ افراد کو متاثر کرنے اور 8 ہزار افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے اس وائرس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد261 تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ شہریوں میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکاجائے۔اسی سلسلے میں گزشتہ روز سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاون کر دیا تھا اور آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اس با ت کا اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے ہوٹل اور شاپنگ مالزز کو رات 10 بجے بند کر دیا جائے گا۔مقررہ وقت کے بعد کسی قسم کی کمرشل سرگرمی کی اجازت نہیں ہو گی۔پاکستان سمیت دنیا کے 165 ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے جس کے بعد ہر ملک کی جانب سے اس سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے اس کی ویکسین تیار کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close