پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک عہدے پر بحال

اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے ارشد ملک قانونی جنگ جیت گئے، سپریم کورٹ نے بطور سی ای او عبوری طور پر کام کرنے کی اجازت دے دیاگرادارے کا کنٹرول یونین کے ہاتھوں میں دے دیا جائے تو ادارہ تباہ ہوجاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی تعیناتی سے متعلق کیس

کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے پی آئی اے وکیل سے استفسار کیا کہ پی آئی اے کے بارے میں کوئی ایک چیز بتائیں جو اچھی ہو،سچ یہ ہے کہ پی آئی اے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے کیا اس کو بند کریں،کراچی ایئرپورٹ پر خستہ اور خراب حالات میں جہاز کھڑے ہوئے ہیں،اگر خدا نخواستہ حادثہ ہو گیا تو لوگوں کا کیا ہوگا،پی آئی اے، اے ایس ایف اور کسٹم والے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔اٹارنی جنرل جنرل نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں میں پی آئی اے کے بار ہچیف ایگزیگٹو آچکے ہیں، اگرادارے کا کنٹرول یونین کے ہاتھوں میں دے دیا جائے تو ادارہ تباہ ہوجاتا ہے،سابق چیف آف ایئراسٹاف کو یونین نے کمرے میں بند کردیا تھا، انہیں اپنی مدد کے لئے دوستوں سے مدد لینی پڑی تھی۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ آج پی آئی اے کو چلانے کے لئے حکومت خسارہ برداشت کررہی ہے، موجودہ ایم ڈی کو عہدے کو برقرار رکھنے پر میری ذاتی کوئی دلچسپی نہیں، ہم اس معاملے کو طول نہیں دینا چاہتے، چاہتا ہوں عدالت جلداز جلد اس پر فیصلہ کرے۔ریمارکس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اس ادارے میں ایک حکومت اپنے بندے بھرتی کرتی ہےاور دوسری نکال دیتی ہے، پی آئی اے کو کس طرح چلانا ہے ہمیں پتہ ہے،ہمیں ادارے کا مستقل تین سال کے لئے سربراہ چاہیئے،جوادارے کو بہتر کرسکے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے ایئر مارشل ارشد محمود ملک کو عبوری طور پر بطور سی ای او پی آئی اے فرائض انجام دینے کی اجازت دے دی، اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر پی آئی اے کی سی بی اے یونین کے عہدیداروں کو طلب کرلیا اور عدالت نے مینجمنٹ اور سی بی اے یونین سے ایک ماہ میں مستقبل کا بزنس پلان بھی طلب کرلیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں