اسلام آباد(پی این آئی) علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افراد گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے پر پولیس کا ایکشن۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے پر پولیس نے علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے دو گنز اور ایک پستول
برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کڑ دی گئی یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم مولانا ناصر مدنی کو دعا کے بہانے گجرات بلا کر تشدد کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔علامہ ناصر مدنی نے گزشتہ رات پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا تھا کہ نہ صرف ان پر تشدد کیا گیا بلکہ انہیں حبس بے جا رکھ کر برہنہ کر کے تصاویر بھی بنائی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں