کرونا وائرس کا خدشہ، نادرا نے بھی نہایت اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے زائد المیعاد ہونے والے قومی شناختی کارڈز کی میعاد میں توسیع کر دی۔ نادرا ہیڈ کوارٹرز سے آج تمام علاقائی دفاتر کو ارسال کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے قومی شناختی کارڈز جن کی مدت یکم ستمبر 2019ءسے 30 جون

2020ءکے درمیان ختم ہو گئی یا ہو گی وہ یکم جولائی 2020ءتک کارآمد تصور ہوں گے۔مراسلہ میں علاقائی دفاتر کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شناختی کارڈز کی تجدید کیلئے آنے والے شہریوں اور دیگر تمام متعلقہ شراکت داروں کو اس حوالہ سے آگاہ کریں۔ چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کی طرف سے جاری کئے گئے ٹویٹ میں شہریوں سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ id.nadra.gov.pk پر موڈیفیکیشن کیسز کی آن لائن خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close