اسلام آباد(پی این آئی)جائزہ لیں گے کہ پانچ اپریل کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے چاہئیں یا نہیں۔یکم جون تک پاکستان کے تمام 29بورڈز میں جتنے بھی امتحانات ہونا تھا اب نہیں ہوںگے۔کیمبرج سسٹم کے تحت یکم جون تک امتحانات نہیں ہوں گے۔امتحانات میں تاخیر کے بعد یونیورسٹیوں میں بھی داخلوں کی تاریخ میں ایک ماہ
کی توسیع دی جائے گی۔حالات بہتر ہونے کے بعد پہلی جون کے بعد امتحانات کا شیڈول جاری کریں گے۔ستائیس مارچ کو ایجوکیشن منسٹرز کانفرنس بلا کر مستقبل کیلئے لائحہ عمل اختیارکریں گے۔یونیورسٹیوں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ ہاسٹلز خالی کروالیں تاہم اگر کسی یونیورسٹی ہاسٹل میں غیر ملکی طالب علم مقیم ہوں انہیں رہنے کی اجازت دی جائے تاہم ان کے تحفظ کا مکمل خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ سکول یا یونیورسٹی کے اساتذہ کا اداروں میں آنا ضروری نہیں ہے تاہم اگر کسی ادارے کو کسی بھی وجہ سے اپنے سٹاف کی ضرورت محسوس ہو تو وہ ان کو اداروں میں بلا سکتے ہیں۔چھٹیاں پانچ اپریل سے آگے بھی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا پی ٹی وی سے ورچوئل یونیورسٹی سے کے چینلز لے کر ان پر بچوں کو بذریعہ ٹی وی پڑھایاجائے۔یونیورسٹیز کیلئے آن لائن ویب سائٹ پر لیکچرز یا کورسز کا سلسلہ شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ایچ ای سی نے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے تین کمیٹیاں بنائی ہیں جن میں سے ایک ٹیکنالوجی سے متعلق معاونت کیلئے کام کرے گی ایک مواد کے معاملات دیکھے گی جبکہ تیسری انتظامی معاملات کی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں