صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا نا ممکن آغا خان یونیورسٹی کے طبی ماہرین کا خدشہ

کراچی(پی این آئی) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان خصوصاً صوبہ سندھ میں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں، جلد یا بدیر ہر شخص کو اس وائرس سے متاثر ہونا ہے، گھبرانے کے بجائے لوگوں کو احتیاط کرنا ہوگی، چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس وائرس سے بچا جاسکتا ہے . تفصیلات کے مطابق آغا

خان یونیورسٹی میڈیکل کالج سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جلد یا بدیر پاکستان میں خاص کر صوبہ سندھ میں ہر شخص کو کرونا وائرس سے متاثر ہونا ہے .ماہرین کا کہنا ہے کہ خصوصاً صوبہ سندھ میں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں ہے لیکن لوگوں کو اس صورتحال میں گھبرانے کی بجائے احتیاط کرنا ہوگی. لوگ چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس وائرس سے خود کو بچا سکتے ہیں.ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کرونا وائرس کے کیسز یکدم بڑھ گئے تو بڑی تعداد میں لوگوں کا علاج کرنا بہت مشکل ہو جائے گا، اس لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ وائرس کے پھیلاو کو سست کیا جائے. ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں. لوگوں کو آپس میں میل جول ترک کرنا ہوگا، ہاتھ دھوئیں، صفائی کا خیال رکھیں اور اگر کسی کی طبیعت خراب ہے تو اسے ماسک پہننے کی ضرورت ہے. واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 236 ہو گئی ہے. .پنجاب میں 26، سندھ میں 172، بلوچستان میں 16اور خیبرپختونخواہ میں 15مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.پاکستان بھر خاص کر سندھ اور پنجاب میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں. سندھ میں شاپنگ مالز، ہوٹل، سیاحتی مقامات، پارکس، انٹر سٹی بس سروس، ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے. جبکہ پنجاب میں ڈی جی خان کے مقام پر 3 ہزار سے زائد کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے دنیا کا سب سے بڑا آئسولیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے. ان اقدامات کے علاوہ ملک بھر میں عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند کیے جا چکے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close