وفاقی سیکرٹریٹ کے حوالے سے بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر وفاقی سیکرٹریٹ کو لاک ڈاؤن کرنے اور اس حوالےسےوزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات دفتر ی امور کو رواں رکھنے کے سلسلے میں ممکنہ پلان سامنے آگیا، جس کے مطابق عملے کے چند افراد ڈیوٹی سر انجام دینگے جن میں

سیکیورٹی، آر اینڈ آئی ڈسپیج رائڈر، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سینیٹری اور چوکیدار وغیرہ فرائض سر انجام دینگے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ایچ آر ایم ون انعام اللہ خان اور جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن وزارت منصوبہ بندی و ترقی و خصوصی اقدامات کے دستخطوں پرمشتمل ایک پلان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے خطرے کے پیش نظروفاقی سیکریٹریٹ کے لاک ڈاؤن کی صورت میں دفتری امور چلانے کے لئے ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی طرف سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی صورت میں صرف چھوٹا عملہ ڈیوٹی پر معمور ہو گا اور وہ سیکیورٹی، آر اینڈ آئی، ڈسپیج رائڈر، آئی ٹی کا عملہ،سینیٹری کا عملہ اور چوکیدار شامل ہیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ان اہلکاروں کی ڈیوٹی کی تعیناتی کی ذمہ داری متعلقہ ونگ کے سربراہ پر ہو گی۔ ایچ آر ایم، ایڈمن، ایس آئی اینڈ آئی ایم پی ونگ ایک افسر اور ایک سیکرٹریل سٹاف کو ڈیوٹی پر تعینات کرے گا اور ہر روز صبح دس سے تین بجے تک ونگ کے انچارج کی ہدایات کے مطابق وہ ڈیوٹی کرینگے، ہر اکنامک اور ٹیکنیکل سیکشن کے سربراہان ایک افسر اور ایک سیکرٹریل سٹاف کو ضروری درکار کام کی بنیاد پر ڈیوٹی سونپنے کے ذمہ دار ہونگے۔ڈیوٹی کرنےوالےتمام افسران کےنمبرزمتعلقہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹاف کووزارت کی ویب سائٹ پراَپ لوڈنگ کےلئےبھیجےجائینگے،ڈیوٹی پرحاضر نہ ہونے کی کسی بھی صورت میں مزید اقدامات کے لئے فوری ایچ آر ایم ونگ کو رپورٹ بھیجی جائے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں