ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 237ہوگئی

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 237 ہوگئی جب کہ پنجاب حکومت نے میو اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کی ہلاکت کی تردید کردی۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سندھ اور پنجاب میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا

وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 237 ہوگئی ہے۔سندھ میں مزید 16 افراد میں کورونا کی تصدیق،ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے وار،پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے مزید 26 کیس سامنے آگئے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں 376 افراد قرنطینہ میں ہیں، 42 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 5 مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے آگاہ رکھیں گے، عوام ان دنوں میں صرف ضرورت کےلیے گھروں سے باہر نکلیں، سیر تفریح نہ کریں۔بلوچستان میں 6 مزید کیسز رپورٹ ،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں 6 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے، نئے کیسز میں کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں کے زائرین شامل ہیں۔خیبرپختونخوا میں 16 افراد متاثر ،وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا کہ صوبے میں اب تک 65 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں 16 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور باقی افراد کلیئر ہیں تاہم 16 لوگوں کی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔اسلام آباد اور گلگلت بلتستان ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اب تک 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ہلاکت کی تردید،50 سالہ عمران کا تعلق حافظ آباد سے تھا جو گزشتہ دنوں بیرون ملک سے واپس لوٹا تھا اور 14 روز قرنطینہ میں گزارے تھے۔ عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا، اسے آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی جس کے بعد وہ آج انتقال کرگیا۔ابتدائی اطلاعات سامنے آئیں کہ اس کی ہلاکت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی تاہم محکمہ صحت نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی ہلاکت کورونا سے نہیں بلکہ جگر خرابی کی وجہ سے ہوئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق عمران ایران نہیں بلکہ مسقط سے واپس لوٹا تھا۔ شک کی بنیاد پر اس کا کورونا وائرس کا نمونہ لیا گیا، جو منفی آیا تھا، جگر خرابی کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اسے میو ہسپتال بھیجا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close