عوام کو کوروناوائرس سے بچانے کیلئے کرفیو کا نفاذ، حکومت نے بالآخر بڑا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے صوبے میں کرفیو لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام تراقدامات کورونا کو روکنے کیلئے ہیں، عوام کو کوروناوائرس سے بچانے کیلئے کرفیو بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔ وزیراطلاعات سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی

سندھ مراد شاہ کی زیر صدارت کوروناوائرس کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے 3 ارب روپے کا کوروناوائرس ریلیف فنڈ قائم کیا ہے،کورونا سنجیدہ مسئلہ ہے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز سے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرہ افراد کے گھروں کے پتے لے کر انکے گھروں میں راشن پہنچانے کا بھی حکم دیا ہے۔انہوں نے کے الیکٹرک کو مزید کہا ہے کہ وہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا یقینی بنائے۔ اس کے ساتھ سندھ حکومت نے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور سی ویو کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور کراچی سی ویو بند کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بتایا جارہا کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سبزی اور راشن کی دوکانیں، مچھلی منڈی اور کریانہ سٹور کھلے رہیں گے۔سندھ حکومت نے انٹر سٹی بس سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پارکس بھی بند کردیے گئے ہیں سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو ان کے گھروں تک محدود کرنا چاہتے ہیں۔ انٹر سٹی بس سروس پرسوں سے بند کردی جائے گی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک ارب کا فنڈ قائم کردیا، سندھ حکومت کورونا وائرس سے تنہا نمٹ رہی ہے، کابینہ ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close