ملازمین گھروں سے ہی کام کریں دفتر نہ آئیں، گھر سے کام کرنیوالے ملازمین کو کتنی تنخواہ دی جائیگی؟ ملازمت پیشہ پاکستانیوں کیلئےبڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان میں عالمی اداروں نے ملازمین کو دفتروں میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا اور عملے کوگھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کےمریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، کرونا وائرس کے خطرے کے

پیش نظر پاکستان میں عالمی اداروں نے ملازمین کودفتروں میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔اسلام آباد میں ورلڈبینک کے عملے کوگھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے یواین ڈی پی نے بھی ملازمین کو دفتر آنے سے روک دیا۔یو این ڈی پی کی جانب سے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاحکم ثانی گھروں سے کام کریں اور دفتر نہ آئیں۔یاد رہے سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں اپنے دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ٹویٹر نے وضاحت کی تھی کہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو پوری تنخواہ دی جائے گی یا جو لوگ گھنٹے کے حساب سے کام کرتے ہیں انہیں بھی ویسے ہی معاوضہ دیا جائے گا جیسے دفاتر میں حاضری پر دیا جاتا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ گھر سے کام کرنے کے دوران ملازمین کو جن اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا وہ بھی انتظامیہ ادا کرے گی، علاوہ ازیں والدین کی جانب سے ملازمین کی دیکھ بھال کرنے پر جو خرچہ ہوگا اس کی مکمل ادائیگی بھی کمپنی کرے گی۔اس سے قبل کرونا خطرے کے پیش نظر ایپل، ایمازون، مائیکروسافٹ، گوگل سمیت دیگر ٹیکنالوجی کمپنیز نے مختلف ممالک میں قائم اپنے دفاتر کو بند کر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر چکی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close