جمعرات سے تمام سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری

کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعرات کے روز سے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرہ افراد کے گھروں کے پتے لے کر انکے گھروں میں راشن پہنچانے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کے الیکٹرک کو مزید کہا ہے کہ وہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا یقینی بنائے۔اس کے ساتھ سندھ

حکومت نے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور سی ویو کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور کراچی سی ویو بند کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بتایا جارہا کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سبزی اور راشن کی دوکانیں، مچھلی منڈی اور کریانہ سٹور کھلے رہیں گے۔سندھ حکومت نے انٹر سٹی بس سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پارکس بھی بند کردیے گئے ہیں سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو ان کے گھروں تک محدود کرنا چاہتے ہیں۔ انٹر سٹی بس سروس پرسوں سے بند کردی جائے گی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک ارب کا فنڈ قائم کردیا، سندھ حکومت کورونا وائرس سے تنہا نمٹ رہی ہے، کابینہ ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کی پیشکش کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ہیں، سندھ حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ کابینہ ارکان نے وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی ہے کہ سندھ حکومت کورونا وائرس سے تنہا نمٹ رہی ہے۔ سندھ کابینہ کے وزراء، مشیر، اور معاون خصوصی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close