جو لوگ اپنا فائدہ سوچتے ہیں سزا کے طور پر ان کے بچے معذور پیدا ہوتے ہیں، فیاض الحسن چوہان نے نیا شوشا چھوڑ دیا۔۔سوشل میڈیا پر لے دے شروع

لاہور (پی این آئی) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے فائدے کے نظریے پر چلتے ہیں تو اللّٰہ کی جانب سے سزا کے طور پر ان کے ہاں معذور بچے پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہہ کر حاضرین کو حیران کر دیا۔فیاض الحسن

چوہان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے فائدے کے نظریے پر قائم رہتے ہیں تو ان کے سامنے ایسے ایسے واقعات آتے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ اپنے کانوں کو ہاتھ لگا لیتے ہیں۔انہوں نے تاجروں سے مخاطب ہو کر کہاکہ اگر آپ کورونا وائرس سے متعلقہ آلات، ادوایات یا دیگر اشیا کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کریں گے تو یہاں دنیا میں تو جواب دہ ہوں گے ہی لیکن جب اللّٰہ کی پکڑ میں آئیں گے تو وہ آپ کی سوچ سے باہر ہے۔فیاض الحسن چوہان کے اس بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لے دے شروع ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close