لاہور میں جاں بحق ہونے والا شخص واقعی کورونا وائرس کا مریض تھا یا نہیں؟ صوبائی وزیر صحت نے واضح کر دیا

لاہور(پی این آئی)لاہور کے میو ہسپتال میں جاں بحق ہونے والا شخص واقعی کورونا وائرس کا شکار تھا یا نہیں؟ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرکاری موقف پیش کردیا . ڈاکٹر یاسمین کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال میں وفات پانے والے شخص کو گزشتہ شب منڈی بہاوالدین سے لایا گیا تھا اور وہ قومہ میں تھے .انہوں نے کہا

اس شخص کو خون بہاو کا مسئلہ بھی تھا. تاہم اس شخص کی ٹریول ہسٹری کی وجہ سے انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا. یاسمین راشد کے مطابق یہ مریض ایران سے مسقط گئے تھے اور مسقط سے پاکستان آئے تھے. اس لئے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیاتاہم اس کی کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکت کے بارے میں وہ رپورٹ کے نتائج آنے کے بعد ہی تصدیق یا تردید کرسکیں گی. پنجاب میں مزید پانچ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے.ڈی جی خان میں آنے والے بیالیس میں سے پانچ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد چھ ہوگئی ہے. وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب کے ضلع ڈی جی خان میں ایران سے آنے والے سات سو چھتیس افراد زیر نگرانی ہیں.پہلے مرحلے میں بیالیس لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے دوسرے مرحلے میں اڑتالیس لوگوں کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں. انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت مریضوں کی تعداد کے حوالے سے کسی قسم کے اعدادوشمار کو چھپا نہیں رہی.سکولز ، کالجز، یونیورسٹیاں بند کردی ہیں، کوشش ہے کہ کاروبار چلتے رہیں.انہوں نے کہا لوگ چھٹیوں کو سیرسپاٹے کا موقع نہ سمجھیں یہ مجبوری ہے اور گھروں پر رہیں. انہوں نے کہا تمام تر تفصیلات حکومت روزانہ کی بنیاد پرجاری کرے گی. انہوں نے کہا یہ ایک موذی مرض کے خلاف جنگ ہے جس کے خلاف میڈیا اور تمام اداروں اور افراد کو مل کر لڑنا ہوگا.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close