سپریم کورٹ سے ن لیگ کیلئےبڑی خبر خواجہ برادران کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت عظمی کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں

گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی دائر ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔خواجہ برادران کی پیراگون ہاؤسنگ کیس میں درخواستِ ضمانت منظور کی گئی۔خواجہ برادران ی 30,30 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ یاد رہے کہ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف 26اپریل کو ایک ریفرنس دائر کیا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں کرپشن کی ہے۔17 اپریل کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے خواجہ برادران کے خلاف الزامات ثابت ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیاگیا تھا۔ بعد میں خواجہ برادران کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا تھا۔سعد رفیق کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت آج ہوئی ہے۔قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کیا تھا۔ریفرنس رپورٹ موجود نہ ہونے کی صورت میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔گذشتہ سماعت پر دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لیے عدالت سے ایک ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اضافی دستاویزات اور تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانی ہیں، اس لیے التوا دیا جائے۔ ۔عدالت عظمی نے نیب کو تمام متعلقہ دستاویزات سمری کے ساتھ لگانے اور رپورٹ درخواست گزار کے وکیل کو تین دن پہلے دینے کا حکم بھی دیا تھا۔عدالت نے نیب کو تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ اور سمری ایک ہفتے میں جمع کرا نے کا حکم دیا تھا۔آج درخواست پر سماعت ہوئی جس کے بعد دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close